قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح کریت اربا کی غیر قانونی صہیونی بستی کے قریب الخلیل میں متعدد فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور ان کے رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
انسانی حقوق کے کارکن بديع الدويك نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے پرانے شہر کے ساتھ واقع جبل الرحمة میں ابو عسفان کے خاندان کے ملکیتی متعدد گھروں اور چند دوسرے گھروں پر ہلہ بول دیااور لوٹ مار کی ۔
الدویک نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اور گھروں کی تلاشی کے دوران مظلوم خاندانوں کو کمروں میں بند کردیا ۔