جمعه 15/نوامبر/2024

ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح میں شرکت

منگل 7-مئی-2019

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مسجد اقصیٰ کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئیں۔ گذشتہ دو روز کے دوران ہزاروں فلسطینی شہری اسرائیلی رکاوٹیں عبور کر کے نماز عشاء اور تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ‌ پہنچنتے رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے ہزاروں فلسطینی افطاری کے بعد مسجد اقصیٰ‌ میں نماز تراویح کے لیے روانہ ہوئے۔

مسجد اقصیٰ‌ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اجتماعی افطاری میں شرکت کی۔ فلسطینی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں افطاری میں اجتماعی افطاری میں شرکت کریں۔

ادھر بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے اطراف میں ماہ صیام کے موقع پر گلیوں اور محلوں کو چراغاں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی