مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں العيسوية ضلعے میں اسرائیلی پولیس فورس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقامی اہلکار محمد أبو الحمص نے کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہو ئیں جب اسرائیلی پولیس نے العیسویہ پر اسکے مغربی دروازے سے دھاوا بول دیا اور فلسطینیوں شہریوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔
ابو حمص نے مزید کہا کہ اسرائیلی پولیس نے العیسویہ کے تمام داخلی دروازوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا اور مسجد العبرائین کے قریب فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو روکا اور شہریوں کو بد ترین سلوک کا نشانہ بنایا اور انکے شناختی کارڈ چیک کیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز ضلع پر دھاوا بولا اور شہریوں پر تشدد کیا خاص طور پر مسجد العبرائین کے قریب انکی گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔