اسرائیلی میڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک ساٹھ سالہ یہودی آبادکار ہلاک ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں مشترکہ مزاحمتی کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی سرحد کی دوسری طرف عسقلان، اوفاکیم، کریات جات اور دیگر مقامات پر فلسطینیوں نے صہیونی فوجی تنصیبات اور یہودی کالونیوں پر میزائل حملے کیے۔ فلسیطنی مزاحمت کاروں نے میزائل حملوں کا دائرہ اسدود اور بئر سبع تک بڑھا دیا ہے۔
فلسطینی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے اسدود، عسقلان اوربئر سبع میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں سے 250 راکٹ داغے گئے جنہیں روکا گیا۔ ادھر اسرائیل کے برزلائی اسپتال میں فلسطینی میزائل حملوں سے زخمی ہونے والے 47 یہودی آباد کاروں کو علاج کے لیے لایا گیا ہے۔