جمعه 02/می/2025

فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا: اسرائیل

پیر 6-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 2014ء کے بعد اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرے کے باوجود اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی دفاعی صلاحیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

عبرا نی نیوز ویب پورٹل "واللا’ نے اسرائیلی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ اور فلسطین کی دیگر قوتوں کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم ہیں۔ سنہ 2014ء کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ نے اپنی دفاع اور جنگی صلاحیت، آلات اور جنگی قابلیت کو بہت بہتر کیا ہے۔ غزہ پرمسلط کی گئی ناکہ بندی کے باوجود القسام بریگیڈ کی دفاعی صلاحیت میں‌ بہتری آئی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے دو روز کے دوران صہیونی تنصیبات پر 700 میزائل داغے جس میں چار یہودی آباد کار ہلاک  اور دسیوں زخمی ہوئے جب کہ سنہ 2014ء کی جنگ میں دو روز میں 150 میزائل داغے گئے تھے جبکہ مسلسل 51 دن تک جاری رہنے والی لڑائی میں 6 یہودی آباد کار ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  حالیہ برسوں کےدوران حماس نے اپنی غلطیوں کی اصلاح کی ہے اور دو روز کے دوران اسرائیلی فوجی تنصیبات پر تباہ کن راکٹ حملے کیے ہیں۔ حماس نے اسرائیلی فوج کی آپریشن کمزوریوں سے فایدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی