فلسطینی طبی عملے نے سوموار کے روز غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں
غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ شادی شدہ جوڑے طلال أبو الجديان اور رغدة أبو الجديان کی لاشیں انکے مکان کے ملبے کے دھیر سے ملیں جسے اسرائیلی جنگی جہازوں نے اتوار کے روز میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
غزہ میں شہدا کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے جسمیں دو حاملہ خواتین اور تین نومولود بچے شامل ہیں ، جبکہ کم از کم 170 شہری زخمی ہیں۔