چهارشنبه 19/مارس/2025

وحشیانہ بمباری سے غزہ کی متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

اتوار 5-مئی-2019

قابض صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری میں شہریوں کے گھروں اورعوامی املاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  ہفتےکی شام اسرائیلی فوج نے غزہ شہرمیں دو بڑی عمارتوں کو براہ راست بمباری سے نشانہ بنایا۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں۔

اطلاعات کےمطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک کثیر منزلہ عمارت پر پہلے ڈرون طیارے سے حملہ کیا جس کے بعد ‘ایف 16’ جنگی طیاروں سے حملہ کر کے اسے مکمل طورپر تباہ کر دیا۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والی عمارت میں متعدد دفاتر اور رہائشی فلیٹ تھے تاہم بمباری سے کچھ دیر قبل اسے خالی کرا لیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی