شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں شہدائے حق واپسی تحریک کی تعداد 285 ہوگئی، 17 ہزار زخمی

ہفتہ 4-مئی-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری تحریک حق واپسی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔ ان میں 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔ جبکہ 273 فلسطینی شہداء کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ برس سے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ 30 مارچ 2018ء سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی پر تشدد کارروائیوں میں 17 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں 3467 بچے اور 1111 خواتین شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ گذشتہ ایک سال سے غزہ میں مسلسل 57 ہفتوں سے ناکہ بندی کے خاتمے اور حق واپسی کے حصول کے لیے احتجاج جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی