فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز ہفتہ وار حق واپسی تحریک کی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے کم سے کم چار فلسطینی شہید اور 52 زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی 31 سالہ رمزی روحی حسن عبد آج ہفتے کو علی الصباح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے حق واپسی ریلی پرجنگی طیاروں سے حملہ کیا جب کہ وسطی غزہ میں القسام بریگیڈ کے ایک مرکز اور خان یونس میں ریلی پر فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونےوالےفلسطینیوں کی شناخت 23 سلہ عبداللہ ابرہایم محمود ابو ملوح، 35 سلاہ علاء علی حسن البوبلی اور 19 سالہ راید خلیل ابو طیرکے نام سے کی گئی ہے۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے ریلیوںپر فائرنگ سے 52 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔