چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، مجاھدین کے جوابی راکٹ حملے

ہفتہ 4-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں مزید متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد غزہ کی دوسری جانب اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں شاہراہ البنات اور دیگر مقامات پر جنگی طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجےمیں چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر جوابی راکٹ حملے کیے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ فلسطین کی طرف سیکڑوں میزائل اور راکٹ داغے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب یہودی کالونیوں کے آبادکاروں کو نقل وحرکت سے روک دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی باڑ پر کےقریب سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

رات گئے اسرائیلی فوج کے غزہ پر طیاروں سے کی گئی بمباری میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مطابق چار فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی