ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور اس سال بھی ماہ صیام میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے۔ اوسطا اس سال رمضان کے روزوں کا دورانیہ 16 گھنٹے ہوگا۔
عرب ممالک میں الجزائر میں روزے کا دورانیہ طویل ترین ہوگا جو کہ سولہ گھنٹے پر محیط ہو گا۔ الجزائر میں روزے کا آغاز ساڑھے پندرہ گھنٹے سے ہوگا اور اور سولہ گھنٹے پر آخری رمضان کے روزے اختتام پذیر ہوں گے۔
اس کے برعکس بعض عرب ممالک میں روزے کا مختصر ترین دورانیہ 13 گھنٹے ہوگا۔ اس اعتبار سے صومالیہ میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے، فلسطین میں 15گھنٹے چار منٹ، شام میں 15 گھنٹے 17 منٹ لبنان میں 15 گھنٹے 15 منٹ، سعودی عرب میں 14 گھنٹے چالیس منٹ، امارات میں 14 گھنٹے 33 منٹ، کویت میں 14 گھنٹے 55 منٹ، اومان میں 14 گھنٹے 31 منٹ اردن میں 15 گھنٹے 12 منٹ، مصر میں 15 گھنٹے تین منٹ، عراق میں پندرہ گھنٹے پندرہ منٹ اور یمن میں 14 گھنٹے سات منٹ روزے کا دورانیہ ہو گا۔