فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں عباس ملیشیا کی طرف سے طلباء کے خلاف جاری کریک ڈائون پر مقامی فلسطینی سیاسی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق فلسطینی وزیر اور رکن پارلیمنٹ انجینیر عبدالرحمان زیدان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں جامعہ بیرزیت کے طلباءکےخلاف جاری وحشیانہ کریک ڈائون اور طلباء کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انجینیرعبدالرحمان زیدان کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی طرف سے غرب اردن میں سیاسی کارکنوں اور طلباء کو دانستہ طور پر حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
انجینیر زیدان نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر شہری آزادیوں کو دبانے کا غیرانسانی اور قوم دشمن سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔