جمعه 15/نوامبر/2024

حماس رہ نما یحییٰ السنوار مصری حکام سے مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ

جمعہ 3-مئی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے غزہ کی پٹی میں صدر یحییٰ السنوار کل جمعرات کو مصری حکام سے مذاکرات کے لیے قاہرانہ روانہ ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق حماس کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار کل جمعرات کو مصری حکام سے بات چیت کے لیے قاہرہ روانہ ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ یحییٰ السنوارکو مصری انٹیلی جنس چیف اور انٹیلی جنس وزیر میجر جنر عباس کامل کی دعوت پر قاہرہ بھیجا گیا ہے۔ ان کے اس دورے کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی مشکلات کے حل کے لیے دوطرفہ کوششوں کوآگے بڑھانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ کےعوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لیے مصر کے ساتھ مل کرکام جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی