شنبه 03/می/2025

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مالی تنازعہ میں ثالثی کی یورپی پیشکش

جمعرات 2-مئی-2019

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری مالی تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ کے مطابق یورپی یونین اور عالمی ڈونرز فورم کی طرف سے تل ابیب اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مالی امور پر تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ اگر اسرائیل نے یہ پیشکش قبول کی تو فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان لین دین پر جاری تنازع حل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کی واجب الاداء رقوم یہ کہہ کر کئی ماہ سے روک رکھی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اس رقم کا بڑا حصہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ اور شہداء کے ورثاء کی کفالت پر خرچ کرتی ہے۔

یورپی یونین اور ڈونر ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کےمسئلے کو سماجی بنیاد پر حل کرے۔ انہیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خاندانوں کے طور پر ڈیل نہ کیا جائے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اسرائیل نے یورپی یونین اور ڈونرممالک کی تجویز کا کیا جواب دیا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے فریقین پر مالی تنازع پر لچک دکھانے پر زور دیا ہےاور کہا ہے کہ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی مندوبین نے فلسطینی اتھارٹی کے مندوبین کو کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے روکی گئی رقم کی تفصیلات فراہم کرے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرفلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے رقوم لینے میں‌ ناکام رہتی ہے تو ڈونر ممالک کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش بجٹ کی قلت دور کرنے میں کامیاب نہیں‌ ہو سکتی۔

مختصر لنک:

کاپی