چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ "یو این” ریلیف ایجنسی میں نکالے گئے 500 ملازمین جزوی طور پر بحال

جمعرات 2-مئی-2019

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ نے ادارے سے نکالے گئے 500 فلسطینی ملازمین کو 2019ء کے اختتام  تک بحال کر دیا ہے۔

یو این ریلیف ایجنسی کے ہائی کمشنر پییر کرینپول کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ میں ایجنسی کو احکامات دیے ہیں کہ وہ یکم مئی سے 31 دسمبر تک پانچ ملازمین کو دوبارہ بحال کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں 500 ملازمین کی عارضی طور پر بحالی علاقے میں اسرائیل کی سال ہا سال سے مسلط ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کے مطالبات کا جواب ہے۔

کرینپول کا کہنا تھا کہ غزہ میں ماہ صیام کے دوران پناہ گزین کیمپوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے 400 افراد کو تعینات کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی