مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سیلمانی کے پرچارک انتہا پسند گروپوں نے یہودی آبادکاروں سے یکم جون کو ‘متحدہ یروشلم’ کے موقع پر حرم قدسی پر دھاوے بولنے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتحاد تنظیمات ہیکل جس میں ایک درجن کے قریب یہودی گروپ شامل ہیں کا کہنا ہےکہ وہ ‘متحد یروشلم ڈے’کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں کم سے کم 10 ہزار یہودیوں کو لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہودی تنظیموں کی طرف سے کہا گیا کہ ہم القدس میں یہودیوں کی تعداد بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولیں گے اور ہزاروں یہودیوں کو حرم قدسی میں جبل المکبر پر لائیں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار’ ایسٹر’ کے موقع پر 2230 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔