شنبه 03/می/2025

اسلامی جہاد کی غزہ کے ساحل پر میزائل حملے کی تردید

بدھ 1-مئی-2019

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ جماعت کے عسکری ونگ کی طرف سے غزہ کے ساحل پر کوئی میزائل نہیں داغا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے ویب  سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے عسکری ونگ کی طرف سے غزہ کے ساحل پر محدود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل میزائل داغنے کا کوئی اعلان یا دعویٰ نہیں کیا۔ اسرائیل کی طرف سے اس طرح کے دعوے اسلامی جہاد کے خلاف فوجی کارروائیوں پر اکسانے کے مترادف ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے اسلامی جہاد کےخلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نفرت آمیز مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد اسلامی جہاد کی قیادت کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانا ہے۔

خیال رہےکہ تل ابیب نے منگل کو علی الصباح غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکار کے لیے 6 کلو میٹر سمندر کے اندر محدود کر دیا تھا۔ چند ہفتے قبل غزہ کے ماہی گیروں کو 15 کلو میٹر سمندر میں مچھلیوں کے شکارکی اجازت تھی۔

مختصر لنک:

کاپی