اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے منگل کو آتش گیر گولے اور غبارے داغے گئے جس کے نتیجے میں سرحد کی دوسری جانب فصلوں اور املاک میں آگ بھڑک اٹھی۔ دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینی راکٹ گرائے جانے کے لیے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کی بیٹریاں نصب کی گئی ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق غزہ میں فلسطینی مظاہرین نے ‘کیبوٹز’ اور ‘ںاحال عوز’ کے مقامات پر فلسطینیوں کے آتش گیر مواد پھینکنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں کچھ ہفتوں کے سکون کے بعد فلسطینیوں کی طرف سے آتش گیرمواد پھینکے جانے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
برانی ٹی وی کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب واقع کالونیوں میں آباد کاروں کو فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کےساتھ آتش گیر گولہ باری کا بھی خطرہ ہے اور یہودی آبادکار ایک بار پھر خوف زدہ ہو گئے ہیں۔
ادھر غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج نے آئرن ڈوم کی بیٹریاں نصب کی ہیں۔ یہ بیٹریاں ایک ایسے وقت میں نصب کی گئی ہیں جب دوسری جانب اسرائیلی فوج نے راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔