شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں‌نے غرب اردن میں زیتون کے 150 درخت اکھاڑ ڈالے

بدھ 1-مئی-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں برقہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں‌ نے فلسطینیوں‌ کے زیتون کے باغ پر حملہ کر کے  فلسطینی شہریوں کے زیتون کے 150  پھل دار درخت اکھاڑ پھینکے۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکنوں نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے کئی دونم کے علاقے پر فلسطینیوں کے ڈیڑھ سو زیتون کے پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے اور فلسطینیوں کے ملکیتی پانی کے تین کنویں بھی مسمار کر دیئے۔ یہ باغ مقامی فلسطینی کسانوں کی ملکیت تھے۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی