پنج شنبه 01/می/2025

انڈونیشیا میں ‘نصرت الاقصیٰ’ سرگرمیوں کا آغاز

پیر 29-اپریل-2019

القدس فائونڈیشن اور الاقصیٰ  فرینڈ شپ آرگنایزیشن کے تعاون سے انڈونیشیا میں نصرت الاقصیٰ سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں 27 اپریل کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘مسجد اقصیٰ کے ساتھ فعال یکجہتی کی طرف ایک اور قدم’ کےعنوان سے منعقدہ سیمینار میں جکارتا میں موجود اہم فلسطینی شخصیات، سیاسی اور دینی رہ نمائوں‌ نے شرکت کی۔ الاقصیٰ یکجہتی سیمینار سے جکارتا کی 20 مساجد آئمہ نے بھی خطاب کیا۔

انہوں‌ نے قبلہ اول کو درپیش خطرات اور اس کے دفاع کے لیے عالم اسلام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں انڈونیشیا فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر نور خالق رمضان نے میزبان کے طور پر شرکت کی۔

انہوں‌ نے سیمینار میں القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ایک تفصیلی مقالہ پیش کیا جس میں انہوں‌ نے ان دونوں تاریخی مقامات کو صہیوںیوں کی طرف سے درپیش خطرات اور مسلم امہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

مختصر لنک:

کاپی