جمعه 15/نوامبر/2024

ایسٹر” تہوار کے دوران 2030 یہودیوں‌ کے قبلہ اول پر دھاوے

پیر 29-اپریل-2019

یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘ایسٹر’ کے موقع پر یہودی آباد کاروں‌ کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ ہفتےایسٹر تہوار کی آڑ میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 2030 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق ایسٹر تہوار کے موقع پر دو ہزار سے زاید یہودی سیاحوں‌ کے روپ میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایسٹر تہوار کے موقع پر یہودی آباد کاروں‌ کے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ سوموار کو بھی اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اوری ارئیل کی قیادت میں دو سو سے زاید یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدم کی بے حرمتی کی۔

مختصر لنک:

کاپی