جمعه 15/نوامبر/2024

دبئی عالمی نمائش میں اسرائیل کی شرکت امارات کی پالیسی پرسوالیہ نشان!

اتوار 28-اپریل-2019

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بڑے فخر وتکبر کے ساتھ اعلان کیا کہ صہیونی ریاست آئندہ سال متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تجارتی اور ثقافتی مرکز دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش’دبئی ایکسپو 2020′ میں شرکت کرے گی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات باعث فخر ہےکہ اسرائیل خلیجی عرب ملک میں‌ہونےوالی عالمی نمائش میں شرکت کرےگا۔ امارات میں ہونےوالی عالمی نمائش میں شرکت سے اسرائیل عالمی اور علاقائی سطح پر اپنی اہمیت تسلیم کرانےمیں کامیاب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ایکسپو 2020ء” میں اسرائیل کی شرکت فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی کا باعث بننے کےساتھ تیونس میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس کے فیصلوں کی نفی ہوگی۔

خیال رہے کہ سرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کےساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روح‌ کو عرب مملک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ دبئی ایکسپو میں آبی وسائل کے استعمال، سائنس، ٹیکنالوجی اور طب کے میدان میں کی گئی سائنسی تحقیقات سے دنیا کو متعارف کرائیں گے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ‘ایکسپو دبئی 2020’ میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ بین الاقوامی برادری بھی شرکت کرے گی۔ اسرائیل کی اس نمائش میں شرکت خطے کےممالک کے مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔

نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ میں اسرائیل کی شرکت اس بات کی عکاس ہوگی کہ صہیونی ریاست کو عالمی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے اور اسرائیل کی علاقائی اہمیت کو عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شروع ہوگی اور 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش دنیا کی بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے جو چھ ماہ تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں دنیا بھر سے مختلف کمپنیاں اور منصنوعات ساز ادارے اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کریں‌ گے۔

نیتن یاھو کےاعلان کے بعد عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ میں اس پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دبئی ایکسپو میں شرکت کے اعلان کی زمانی اہمیت ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب امریکا مشرق وسطیٰ میں صدی کی ڈیل منصوبے کا اعلان کرنے والا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کو اس طرح کےمواقع خود عرب ممالک فراہم کررہےہیں جو صہیونی ریاست کے جنگی جرائم پر خاموش رہ کر جرائم کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔ القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کے جرائم کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو دبئی ایکسپو میں شرکت کی اجازت دینا ابو ظبی کی پالیسی پرایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ حماس نے اسرائیل کا ‘دبئی ایکسپو2020’ نامی عالمی نمائش  میں شرکت کا اعلان "خطرناک پیش رفت ہے۔ 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات پر زور دیا کہ وہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت نہ دے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سینیرعہدیدار اور مشیر نبیل شعث نے بھی نیتن یاھوکے دبئی ایکسپو میں شرکت کے اعلان کی مذمت کی  اور امارات پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو نمائش میں شرکت کی اجازت نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی امارات میں عالمی نمائش میں شرکت قاہرہ میں ہونےوالے عرب لیگ کےوزراء خارجہ اجلاس کے فیصلوں ، عرب دنیا اور عالم اسلام کے اجتماعی موقف کی نفی ہوگی۔

 

مختصر لنک:

کاپی