اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے فضائیہ کے تین اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے جن پر فوجیوں کو منشیات فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ کے مطابق گرفتار کئےگئےتینوں فوجی اہلکار ‘حزریم’ نامی فوجی اڈے پر تعینات تھے۔
عبرانی اخبار کےمطابق ملٹری پولیس نے فضائیہ کےتین اہلکاروں کو مسلسل 10ماہ تک فوجیوں کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اس سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق تینوںاہلکار جون 2018ء سے اپریل 2019ء تک فوجیوں کو منشیات فراہم کرتے رہے ہیں۔
ملٹری پولیس نےتینوں اہلکاروں کےخلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ جلد ہی ان پرفرد جرم عایدکی جائے گی۔