اسرائیلی فضائیہ نے امریکا سے حاصل کیے گئے جنگی طیاروں’ایف 35′ کے لیے نیا اسکواڈرن تشکیل دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مقرب اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی ساختہ’ایف 35’جنگی طیاروں کو آپریشنل حالت میں لانے اور انہیں جنگی مقاصد کے لیےخصوصی اسکواڈرن تشکیل دینے کافیصلہ حال ہی میں کیا گیا تھا۔ اس نئے اسکواڈرن کے لیے ‘اڈیر’ کا نام مختص کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک دوسرا اسکواڈرن بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے ‘جنوبی حماۃ یا’اسکواڈرن 116’ کا نام تجویز کیاگیا ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کوئی نیا نام نہیں، چار سال قبل بھی یہی نام تجویز دیاگیا تھا تاہم بعد ازاں یہ فائل بند کردی گئی تھی۔
خیال رہےکہ امریکا نےاسرائیل سے ‘ایف 35’ ماڈل کے 14 طیارےحاصل کیے ہیں جنہیں مختلف فضائی آپریشنز میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔