فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے بچے کو مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
غزہ میں پولیس کا کہنا ہےکہ جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے میں ایک کم سن بچہ گم ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی حکومت کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ کم سن بچے محمود ابو شقفہ کو رفح میں تل السلطان میں مردہ پایا گیا۔
ایاد البزم کا کہنا تھا کہ پولیس اورتفتیشی اداروں نے بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہےاور کہا ہے واقعہ قتل کی واردات لگتا ہے۔
غزہ میں پولیس ترجمان ایمن البطنیجی نے کہا کہ پولیس نے گم شدہ بچے محمود رافت شقفہ کو تل السلطان میں ایک خالی زمین پر دفن کیے گئے پایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔