چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن میں اخوان المسلمون کے رہ نما کا جمعہ کے خطبہ کے دوران انتقال

ہفتہ 27-اپریل-2019

اردن میں اخوان المسلمون کے سرکردہ رہ نما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر عبداللطیف عربیات جمعہ کے روز جمعہ کے خطبہ کے دوران انتقال کر گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق الشیخ عبداللطیف عربیات عمان کی ایک مسجد میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دے رہے تھے اس دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

الشیخ عربیات سنہ 1933ء کو اردن کے مغربی شہر السلط میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار اردن کے سرکردہ مذہبی اور سیاسی رہ نمائوں میں ہوتا تھا۔ سنہ 1990ء سے 1993ء تک وہ اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکر رہے۔ سمہ 1997ءمیں اردن کے سابق فرمانروا شاہ حسین نے انہیں وزارت نہ ہونے کے باوجود ‘معالی’ کا لقب دیا۔

وہ اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ اسلامک ایکشن فرنٹ کے سربراہ رہے اور آخری عمر میں انہوں‌ نے خود کو سماجی اور دعوتی سرگرمیوں کے لیے مختص کر دیا تھا۔ انہوں نے بغداد یونیورسٹی سے ایگری کلچر انجینیرنگ کی اور امریکا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی