شنبه 03/می/2025

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں پرانے بیت المقدس میں‌ بھاری نفری تعینات

ہفتہ 27-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے اندرون شہر میں‌ بھاری نفری تعینات کرکے شہر کو سیل کردیا ہے۔ یہ پیش رفت اسرائیل میں‌منائے جانے والے مذہبی تہوار’ایسٹر’ کے موقع پر سامنےآئی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کےمطابق قابض فوج نے جمعہ کو پرانے بیت المقدس کو جگہ جگہ ناکےلگا کر بند کردیا۔ قابض فوج نے پرانے بیت المقدس میں‌یہودیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں مگر ان پابندیوں کے نتیجےمیں فلسطینی شہریوں‌ کی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔

یہودی مذہبی تہوار کی آڑمیں آج ہفتےکےروز بھی اندرون شہر مسلسل سیل ہے اور فلسطینیوں کے لیےغیراعلانیہ کرفیو کی کیفیت ہے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں‌ کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے دن کے وقفےکے بعد آج ہفتے کو دسیوں‌یہودی آباد کاروں‌نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بےحرمتی کی۔

مختصر لنک:

کاپی