دوشنبه 12/می/2025

‘حق واپسی’ تحریک کی طرف سے صدر محمود عباس کو غزہ کے دورے کی دعوت

ہفتہ 27-اپریل-2019

فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی میں‌ حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے لیے30مارچ 2018ء سے جاری تحریک کی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو غزہ کےدورے کی دعوت دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین مطابق غزہ میں تحریک حق واپسی کی سپریم قومی کمیٹی کےرکن محمد عبد ربہ  نے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس کو امریکا کی ‘صدی کی ڈیل’ کی سازش کا مقابلہ کرنے کےلیے غزہ کی پٹی کا دورہ کرنا چاہیے۔

انہوں‌نے کہا کہ فلسطین میں قومی تزویراتی حکمت عملی طے کرنے کےلیے غزہ کا دورہ کریں تاکہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے، فلسطینیوں‌کے حق واپسی اور امریکا کی صدی کی ڈیل سازش کوناکام بنایا جاسکے۔

خیال رہےکہ فلسطین کےعلاقےغزہ میں علاقے کی ناکہ بندی کے خاتمے اور حق واپسی کےحصول کے لیے30 مارچ 2018ء سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ اس تحریک کے دوران اب تک 284 فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زاید زخمی ہوچکےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی