چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن میں نصرت فلسطین کے لیے شہرشہرریلیاں،لاکھوں افراد کی شرکت

ہفتہ 27-اپریل-2019

اردن کے مختلف شہروں‌میں جمعہ کے روز لاکھوں افراد نے نصرت فلسطین ریلیاں نکالیں۔ ان ریلیوں میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن میں فلسطین کی سرحدکے قریب بحر مردار کےعلاقےمیں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں 10 ہزار سےزایدشہریوں نےشرکت کی۔ نصرت فلسطین ریلیوں کا اعلان اردن کی اسلامی تحریک کی جانب سے کیا گیا تھا۔

بحر مردار کے علاوہ اردن کے مختلف شہروں میں‌مجموعی طورپر 90 مقامات پر’نصرت فلسطین’ ریلیاں نکالی گئیں۔”القدس بوابۃ النصر” کےعنوان سے نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

ریلیوں سے خطاب میں مقررین نے فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کےمظالم ، امریکا کی صدی کی ڈیل اور فلسطینی پناہ گزینوں کو دوسرے ملکو۔ں میں آبادکرنے کے خلاف جب کہ فلسطینیوں کےحق خود ارادیت کا مطالبہ کیا۔

بحرمردار میں نصرت فلسطین ریلی سےخطاب میں اخوان المسلمون کے سربراہ عبداللحمیدات الذنبیات نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے حق اور القدس کی آزادی کے مطالبے سے دست بردار نہیں ہوں‌گے۔

انہوں نے حکومت سے اسرائیل کے ساتھ طے پائے وادہ عربہ اور گیس معاہدے سمیت تمام سمجھوتے کالعدم قرار دینے اور صہیونی ریاست کے ساتھ قائم کردہ سفارتی تعلقات ختم کرنے کامطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی