چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی ریاستیں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لئے راستہ ہموار کررہی ہیں

جمعہ 26-اپریل-2019

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ہیومن رائیٹس واچ” نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ امریکا کی بیشتر ریاستیں صہیونی ریاست کی طرف داری کرتی ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کی سرپرستی کر رہی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا کی ریاستیں مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے فروغ کے لیے اپنے قوانین اور ایگزیکٹو آرڈرز کا استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی 27 ریاستیوں کی 20 کروڑ 50 لاکھ آبادی جو کہ کل 78 فی صد آباد ہیں، اپنے قوانین اور ایگزیکٹو آرڈر کو فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ امریکا کی 17 ریاستوں کے قوانین صہیونی ریاست کے ساتھ صراحت کے ساتھ ہر قسم کے کاروبار کی اجازت دیتی ہیں بلکہ بہت سی ریاستیں فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری کے لیے کام کرنے والی کمپنیوں کی مکمل سر پرستی کرتی ہیں۔

اسی طرح یہ ریاستیں قوانین کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں، اداروں اور افراد کو بھی نشانہ بناتی ہیں۔

ہیومن رائیٹس واچ کا کہنا ہے کہ امریکی ریاستیں فلسطین میں‌یہودی آباد کاری میں معاونت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ ان ریاستوں کی طرف سے اپنی قوانین کا فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے استعمال ناقابل قبول اور شرمناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی