یکشنبه 11/می/2025

جارحیت کی تو اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: لبنان

جمعہ 26-اپریل-2019

لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر جارحیت کی تو صہیونی ریاست کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق ایک تقریب سے خطاب میں لبنانی وزیر دفاع الیاس ابو صعب نے کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں‌ نے کہا کہ ہم نے صہیونی ریاست کی کسی بھی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔ اگر اسرائیل ہمارے ہوائی اڈوں‌ پر بمباری کرے گا تو ہم صہیونی ریاست کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے اور اس نے ہماری تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم بھی اسرائیل کی تیل کی تنصیبات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں‌ گے۔

لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی