جمعه 15/نوامبر/2024

کوپن ہیگن فلسطین کانفرنس ناکام بنانے کےلیے عالمی صہیونی لابی سرگرم

جمعہ 26-اپریل-2019

بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیموں کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں کل ہفتے کے روز 27 اپریل کو شروع ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

کانفرنس کے چیرمین ماجد الزیر نے کہا ہے کہ انہیں کانفرنس ناکام  بنانے کے لیے سخت نوعیت کے عالمی صہیونی دبائو کا بھی سامنا ہے۔

ایک انٹرویو میں ماجد الزیر نے کہا کہ سمندر پار فلسطینیوں کی نمائندہ کانفرنس ناکام بنانے کےلیے عالمی صہیونی لابی سرگرم ہے مگر اس کے باوجود ہم اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس "اتحاد اور ثابت قدمی کے ساتھ ہم واپس آئیں گے” کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوگی۔

ماجد الزیر نے کہا کہ کانفرنس مشکل حالات میں منعقد ہو رہی ہے اس میں مسئلہ فلسطین کو درپیش عظیم چیلنجز کو اجاگر کیا جائے گا۔

کانفرنس میں فلسطین، عرب ممالک اور عالم اسلام کی دسیوں‌ نمائندہ شخصییات کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے یورپ میں مقیم فلسطینیوں، عرب اور مسلمان برادری اور مسئلہ فلسطین کے حامیوں کو  کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

مختصر لنک:

کاپی