فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض یہودی آباد کاروں نے الخلیل شہر کی فلسطینی آبادی کو پانی میں زہر ملا کر جان سے مارنے کی سازش کی مگر بر وقت اطلاع ملنے کے بعد سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے جنوبی الخلیل شہر میں مشرقی یطا میں پانی کے کنوئوں میں زہر ملائی گئی تاہم فلسطینیوں کو اس کی خبر مل گئی اورانہوں نے پانی استعمال نہیں کیا۔
مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ ‘ماعون’ نامی یہودی کالونی کے آباد کاروں نے الحمرۃ التوانی کے مقام پر مویشیوں کے پانی کے کنوئیں اور شہریوں کے استعمال کے پانی میں زہر ملایا جس کے نتیجے میں پانی کا رنگ نیلا ہو گیا۔
راتب الجبور کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے پانی میں زہر ملانا فلسطینی شہریوں کے اجتماعی قتل کی سازش ہے اور اس سازش پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔