جمعه 02/می/2025

بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کی تیاریاں عروج پر!

جمعہ 26-اپریل-2019

ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور بالعموم پورے فلسطین اور بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کی تیاریاں پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘القدس یوتھ کمیٹی’ کے زیر اہتمام بیت المقدس میں ماہ صیام سے قبل انتظامات حتمی مراحل میں‌ ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کے دوران ضیوف الرحمان کے استقبال کے لیے تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے مرکزی مقامات، گزرگاہوں، گیلریوں اور راہ داریوں‌ پر جشن ماہ صیام اور استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی بینرز لگائے گئے ہیں۔

پرانے بیت المقدس، حارات، باب حطۃ، السعیدیہ، والواد، حارۃالنصاریٰ اور دیگرمقامات پر تزئین وآرائش کی گئی ہے۔

القدس یوتھ کمیٹی کے چیئرمین ناصر قوس کی قیادت میں عمادالشلودی، عاھد الرشق، ریاض الشھابی، فرید الباسطی،علاء الحداد، باسم جابر،الیاس کارمی، ھیثم حجازی، یاسر نجیب اور انڈریہ بحبح استقبال رمضان کی تیاریوں‌ کے لیے سرگرم ہیں۔

انتظامی کمیٹی نے ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ میں صفائی، نمازیوں اور روزہ داروں کی سہولیات کے لیے مختلف سرگرمیوں، افطاری اور سحری کے اوقات میں روزہ داروں کی خدمت بجا لانے کے لیے رضاکاروں کا تعین کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی