چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا موجودہ پالیسی ترک کر کے معافی مانگے تو مذاکرات کریں گے: روحانی

جمعرات 25-اپریل-2019

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا دبائو کی پالیسی ترک کرکے اپنی غلطیوں پر معافی مانگے تو اس کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کو تیار ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ایک بیان میں صدر روحانی نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ امریکا کی طرف سے مذاکرات کی باتیں‌ جھوٹ ہیں اور ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کو معلوم ہے کہ ایران کے پاس امریکا کا قانونی ذرائع سے مقابلہ کرنے اور مزاحمت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔ امریکا مذاکرات سے بات ماننے والا نہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب دوسری طرف امریکا نے حال ہی میں ایرانی تیل پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی