جمعه 15/نوامبر/2024

ساری دنیا ایک طرف بھی ہوجائے تو مسئلہ فلسطین کو نہیں چھوڑیں گے: الحیہ

جمعرات 25-اپریل-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم قضیہ فلسطین کے تصفیے کی کسی بھی سازش کو قبول نہیں کرے گی چاہے پوری دنیا کسی سازش پر متفق کیوں نہ ہوجائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل ‘متبادل وطن اور صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا ایسے جھانسے ہیں جن میں فلسطینی قوم کو پھنسانے کی سازش کی جا رہی ہے مگر فلسطینی قوم نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی سازش کو چاہے پوری دنیا تسلیم کرے مگر ہم نہیں کریں گے۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نےکہا کہ قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشیں فلسطینی قوم کو مزاحمت اور وطن کی آزادی کی جدو جہد سے باز نہیں رکھ سکتیں۔

حماس رہ نما نے تمام فلسطینی قوتوں پر قومی صف بندی، سیاسی نظام کی تشکیل نو اور مسلح جدو جہد کے لیے تمام وسائل کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی