یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘ایسٹر’ کے موقع پر یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صبح کے اوقات میں دو گھنٹے کے دوران 500 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصباح 500 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکتیں کر کے فلسطینی کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ حالیہ ایام میں ‘ایسٹر’ نامی تہوار کی آڑ میں یومیہ سیکڑوں یہودی آباد کار قبلہ ال میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔