نابلس شہر میں بدھ کی صبح قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم ازکم 27 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
جھڑپیں حضرت يوسف کے مقبرے ، عمان سٹریٹ اور الغاوي جنکشن کے ارد گرد کے علاقوں میں ہوئیں۔
طبی ذرائع کے مطابق ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہونے والی 6 فلسطینینوجوانوں کو ہلال آحمر کی ایمبولینس کے عملے نے موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی لیکندو فلسطینی نوجوانوں کو سر میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقلکر دیا گیا۔
طبی عملے نے اشک آور گیس کی وجہ سے 21 دوسرے فلسطینیوں کو بھی سانس کی مشکلات کی وجہ سے طبی امداد مہیا کی۔ اشک اورگیس کی وجہ سے دو مہینے کے بچے کو بھی سانس کی دشواری کا سامنا کرنا پڑا جسےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔