شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی شہری نے صہیونی حکومت کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

منگل 23-اپریل-2019

فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں‌ ایک فلسطینی شہری نے مکان فروخت کرنے کے بدلے میں صہیونی ریاست کی طرف سے 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کی پیش کش ٹھکرا کر ارض فلسطین کے ساتھ اپنی اٹوٹ حب الوطنی کا ثبوت دے کر دشمن کو بھی حیران کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں رہنے والے عبدالرئوف المحتسب کو صہیونی حکام کی طرف سے السھیلا کے مقام پر موجود مکان فروخت کرنے کے بدلے میں ایک سو ملین ڈالر کی پیش کی گئی۔

عبدالرئوف نے صہیونی ریاست کی طرف سے خطیر رقم کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا مکان اور اس کی زمین صہیونیوں کو کسی قیمت پر فروخت نہیں‌ کرے گا۔ فلسطینی شہری کی اس جرات اور بہادری پر صہیونی بھی حیران ہیں کہ اس نے اتنی بڑی رقم کیوں کر ٹھکرا دی۔

مختصر لنک:

کاپی