شنبه 03/می/2025

جامع مزاحمت دفاع القدس کے لیے ‘بہترین آپشن’ ہے: حماس

منگل 23-اپریل-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مرکزی رہ نما عبدالرحمان شدید نے کہا ہے کہ  مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کی یلغار اور مسجد ابراہیمی کی بار بار بندش کا مقابلہ  فلسطینیوں کی متحد اور جامع مزاحمت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے کہا کہ صہیونیوں کی طرف سے مسلسل دو روز سے مسجد ابراہیمی میں‌ نماز کی ادائیگی پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ صہیونیوں کی اس مذہبی غنڈہ گردی کا مقابلہ جامع مزاحمت ہی سے ممکن ہے۔

حماس رہ نما نے مزید کہا کہ اسرائیل اور یہودی آباد کار فلسطینیوں کے دینی تشخص پر حملہ آور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے اسلامی مقدسات کا دفاع حماس کی اولین ترجیح ہے۔ حماس فلسطینی مقدسات کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی