دوشنبه 18/نوامبر/2024

سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات سے فلسطینی اتھارٹی کا مسلسل فرار

منگل 23-اپریل-2019

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن فتحی القرعاوی نےکہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی بلا جواز گرفتاریاں اور ان کی رہائی سے فلسطینی اتھارٹی کا انکار ناقابل قبول اور فلسطینی اتھارٹی کا  سیاسی انتقام ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی رکن پارلیمنٹ القرعاوی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کےماتحت سیکیورٹی ادارے بغیر کسی وجہ کے سیاسی رہ نمائوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی روش کے باعث  گرفتار سیاسی رہ نما اور کارکن  بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پر مجبور ہیں۔

القرعاوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے باعث دو سگے بھائی محمد اور مومن نزال اور ان کےایک ساتھ عماد جاد اللہ بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی