قابض صہیونی حکام نے فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے الخلیل کے قدیم شہر میں گزر گاہوں کو فوجی چوکیوں میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔
الخلیل بحالی کی کمیٹی کے سربراہ عماد حمدان نے الخلیل کے رہائشیوں کی نقل وحرکت پر پابندی کے اسرائیلی اقدام کو انتہائی خطرناک عمل قرار دیا۔
الخلیل کی بلدیہ نے پرانے شہر میں قائم عارضی چوکیوں کو مستقل سرحدی راہداریوں میں تبدیل کرنے کی نئی اسرائیلی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے اقدامات مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی منصوبہ بندی کا اہم حصہ ہے۔