قابض اسرائیلی فوج نے کہا کہ سوموار اور منگل کے روز عید الفصح کے جشن کی تقریبات کے لیے الخلیل میں مسجد ابراہیمی مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دو روز کے لیے بند رہے گی۔
مسجد ابراہیمی کے معاملات کے سربراہ الشيخ حفزي ابو سنينه نے کہا کہ یہ بندش مسلمانوں کو انکی عبادت کی جگہوں تک پہنچنے سے روکنے کی اشتعال انگیز کارروائی ہے۔
مسجد ابراہیمی اسرائیل کے زیر کنٹرول الخلیل کے قدیم شہر میں واقع ہے۔ اس کے ساتھ تقریبا 400 صہیونی آبادکار آباد ہیں اور تقریبا 1500 اسرائیلی فوجی انکی حفاظت پر مامور ہیں۔