فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الفردیس کےمقام پر یہودی آباد کار نے پانچ سالہ فلسطینی بچہ گاڑی تلے کچل ڈالا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی بیت لحم میں یہودی آباد کار نے تیز رفتاری کے دوران ایک پانچ سالہ بچے محمد راید عسکر کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے لیے چلتا پھرتا خطرہ ہیں جو آئے روز فلسطینی شہریوں کو گاڑیوں تلے کچل رہے ہیں۔
غرب اردن میں 427 یہودی کالونیاں قائم ہیں جن میں مجموعی طور پر 7 لاکھ یہودی آباد رہائش پذیرہیں۔