شنبه 16/نوامبر/2024

ابلتے پانی کو برف میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی ایجاد

پیر 22-اپریل-2019

عام پانی کو بعض ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہ تدریج برف میں‌ تبدیل کرنا ممکن ہے مگر اب ماہرین نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بھی ایجاد کی ہے جس کی مدد سے تھرمو ڈائینانمک قوانین توڑےاور توانائی کے استعمال کے بغیر ابلتے پانی کو برف میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے اس نئی ایجاد کو ‘جادوئی تھرموڈائنامک’ کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ عمل تجربے کے مرحلے سے گزررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کائنات کے بنیادی اصولوں اور قوانین کو متاثر کئے ابلتے پانی کو برف میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابلتےپانی کو برف میں ڈھالنے کے لیے الیکٹرک دھاروں کو درجہ حرارت کے اختلافات میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح درجہ حرارت ابلتے ہوئے پانی کو برف میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی