اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے دوران قابض حکام نے فلسطینی بچوں سے ایک لاکھ 70 ہزار شیکل کی رقم بٹور لی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرکے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔
عوفر فوجی فوجی عدالت سے تین ماہ کے دوران ایک لاکھ ستر ہزار شیکل کی رقم وصول کی گئی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 48 ہزار ڈالر کے مساوی ہے۔ جنوری میں 62 ہزار شیکل، فروری میں 67 ہزار اور مارچ کے دوران 41 ہزار شیکل کی رقم جرمانوں کی آڑ میں بٹوری گئی۔