جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو نے حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی

پیر 22-اپریل-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے صدر روئف ریفلین کی ہدایت پر حکومت سازی میں کی تشکیل کےمشاورت شروع کر دی۔ اسرائیل کے صدر رئوف ریفلین نے بدھ کے روز ‘لیکوڈ’ پارٹی کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو 28 روز میں نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو کی زیرقیادت لیکوڈ پارٹی نے 9 اپریل کو کنیسٹ کے انتخابات میں 120 کے ایوان میں 36 سیٹیں حاصل کی تھیں جب کہ گرین وائیٹ اتحاد نے 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اسرائیلی صدر نے سوموار کے روز مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت شروع کی تھی۔ اسرائیلی قانون کے تحت پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو 28 روز میں حکومت کی تشکیل کی دعوت دی جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر حکومت کی تشکیل کے لیے دی جانے والی مہلت میں دو ہفتوں کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

موجودہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دائیں بازو کی شدت پسند مذہبی جماعتیں مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ لیکوڈ پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں 65 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی