چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے مذاکرات تباہی، رام اللہ اتھارٹی منافقت ترک کرے: عوامی محاذ

پیر 22-اپریل-2019

فلسطین کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت پاپولر فرنٹ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کی  دلدل میں نہ اترے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیادت بالخصوص صدر محمود عباس ایک بار پھر قومی فیصلوں سے انحراف کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے جھانسے میں آ رہے ہیں۔ اسرائیل سے مذاکرات تباہی کا راستہ اور قومی فیصلوں پر ظلم ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیل سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ ہر طرح کے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتی ہے۔

عوامی محاذ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے مذاکرات کے ذریعے قوم کو بند گلی اور اندھیری غار میں‌ دھکیل رہی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں فلسطینی قوم کو کچھ حاصل نہیں‌ ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی