اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور ساٹھ زخمی ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ہفتے 64 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے فائرنگ، بم دھماکے اور دیسی ساختہ ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ جمعہ کےروز اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں 10، جمعرات کو9، بدھ کو 11، منگل کو 7، سوموار کو 12، اتوار کو 4 اور ہفتے کےروزدو مقامات پر تصادم ہوا۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60 فلسطینی زخمی ہوئےجب کہ دو فلسطینی 42 سالہ معلمہ فاطمہ حسن سلیمان اور 16 سالہ اسحاق عبدالمعطی اشتیوی اسرائیلی فوج کی طرف سے دہشت گردی میں شہید ہوئے۔