قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے رفح میں سرحد کےقریب فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘0404’ کے مطابق جنوبی غزہ میں رفح کےعلاقے میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی فوج کی ایک پارٹی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اس علاقے میں گشت کر رہی تھی۔ فائرنگ سے اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔